بلوچستان کے علاقے تمپ سے ایک اور بلوچ نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

168
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں تمپ پھل آباد کے علاقے میانجی نہنگ کور پر آج صبح پاکستانی فورسز نے ناکہ لگایا تھا، جہاں سے ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے، جس کی شناخت عبدالباسط ولد گل جان کے نام سے ہوئی ہے۔

 

علاقائی ذرائع کے مطابق عبدالباسط صبح اپنے موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے معمول کے مطابق تمپ شہر کی جانب جارہا تھا کے راستے میں ناکے سے اسے موٹر سائیکل سمیت فورسز گرفتار کرکے لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

 

یاد رہے بلوچستان کے علاقے تمپ اور گردو نواح سے اب تک ایسے سینکڑوں واقعات رونما ہوچکے ہیں اور کئی واقعات میں لاپتہ ہونے والے فرد کی مسخ شدہ لاش کچھ دنوں کے بعد مضافاتی علاقوں سے مل جاتی ہے۔