اوتھل اور ڈیرہ مراد جمالی دو مختلف حادثات میں ایک جان بحق سات زخمی

129

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف شہروں اوتھل اور ڈیرہ مراد جمالی میں دو مختلف نوعیت کے حادثات میں ایک بچی جانبحق اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اوتھل میں شاہراہ پر واقع جار بس اسٹاپ پر روڈ کراس کرتے ہوئے کار کی ٹکر سے ایک کمسن بچی موقع پر ہی جان بحق ہوگئی۔

 

ایک اور واقعے میں بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری کے علاقے قادر آباد میں ایک شادی کے تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کے ہاتھوں سے کلاشنکوف چھوٹ جانے کے باعث گولیاں لگنے سے 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا