آواران سے دو افراد اغواء ایک کی لاش برآمد

124

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع آواران سے نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو اغواء کرلیا جن کی شناخت چیئرمین رضا اور لیاقت علی کے ناموں سے ہوئی تھی۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق آج آواران سے ہی مغوی لیاقت علی کی لاش برآمد ہوگئی ہے، جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مغوی چیئرمین رضا ابھی تک لاپتہ ہیں، ان کے بارے میں کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہے۔