چاغی : گاڑی الٹنے سے ایک شخص جابحق دو زخمی

165

چاغی میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جابحق جبکہ دو زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندہ دالبندین کے مطابق ڈاک ایریا میں شکار کےلئے جانے والی گاڑی الٹنے سے ایک شخص جابحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں ۔

جابحق ہونے والے شخص کا تعلق پدگ سے بتایا جاتا ہے جبکہ علاقائی زرائع کے مطابق جو گاڑی الٹ گئی ہے وہ گاڑی محمدعلی مینگل نامی شخص کی

اپڈیٹ:  گاڑی میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
جانبحق شخص کی شناخت علی محمد ولد شیر محمد مینگل کی نام سے ہوئی ہے۔

دیگر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق پدگ سے بتایا جاتا ہے جبکہ حادثے کا شکار پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔