لاہور: رائےونڈ اجتماع گاہ کے قریب دھماکہ

275

‏اطلاعات کے مطابق لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر اجتماع گاہ کے قریب دھماکہ۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے میں اے ایس پی راےونڈ زبیر نزیر سمیت تھانہ سٹی کے چار اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے قریب ہوا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔