ڈیرہ غازی خان: فورسز کی جعلی مقابلے میں تین افراد ہلاک

159

ڈیرہ غازی خان میں پولیس، رینجرز اور خفیہ اداروں کی جعلی کارروائی میں 3 افراد ہلاک ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان فورسز کے جعلی مقابلے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

تاہم فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہلاک ہونے والے افراد کو شدت پسند ظاہر کیا گیا اور دعوی کیا گیا کہ شدت پسندوں کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم اور بارود سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تاہم آزاد زرائع سے فورسز کے دعوے کی تصدیق نہ ہو سکی ۔