کیچ: نامعلوم افراد کا فورسز پر حملہ،، فورسز کی جوابی کاروائی و جھڑپ

237
File Photo

اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے بالگتر میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی آرمی کے کیمپ پر راکٹ لانچر و دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ارمی کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کے بعد فورسز نے فوری جوابی کاروائی کرتے ہوئے مسلح افراد کو واپسی پر گھیرے میں لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دوبدو جھڑپ کی بھی اطلاعات ہیں۔

نامہ نگار کے مطابق مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تاہم اس واقع کی زمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔