کوئٹہ: ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

114

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق سریاب کسٹم کے قریب سبی روڈ پرگاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق-

تفصیلات کےمطابق سریاب کسٹم کے قریب سبی روڈ پر گاڑی کی ٹکرسے 18 سالہ عابد ولد خدائے رحیم قبیلہ سرپرہ سکنہ کلی گوگڑائی سریاب اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے-

چھیپا ذرائع کے مطابق لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کی گئی ہے۔ جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت جائے حادثہ سے فرار ہوا ہے۔