کوئٹہ : فائرنگ سے فورسز کے 4 اہلکار ہلاک

198
File Photo

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے فورسز کے  4اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں نامعلوم افراد نے فورسز کے اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکاروں کی گاڑی گشت پر تھی جس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جب کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔