کراچی ائیر پورٹ سے لاپتہ ہونے والے بلوچ فرزندکی گمشدگی کو 6 سال مکمل

264

کراچی ائیر پورٹ سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بلوچ فرنزد کو چھ سال مکمل ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق فورسز اور خفیہ ادروں کے اہلکاروں نے آج سے چھ سال قبل کراچی ائیرپورٹ سے ایک بلوچ فرزند کو اغواء کرلیا ۔

بارہ فروری دو ہزار بارہ کو اغواء ہونے والے دوست محمد ولد صالح محمد کی گمشدگی کو آج چھ سال مکمل ہوگئے لیکن تاحال اس کے بارے میں اس کی خاندان کو کوئی معلومات نہیں مل سکا ہے۔

دوست محمد کی خاندان نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہیکہ وہ دوست محمد کی بازیابی کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔