پنجگور: نامعلوم مسلح افراد کا کرش پلانٹ پر فائرنگ

214

پنجگور کے علاقے پسکول کور میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹھکیدار درمحمد نامی شخص کے کرش پلانٹ پر آندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں موجود کرش مشین و دیگر مشنری کو شدید نقصان پہنچا۔

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول تفصیلات کے مطابق کرش پلانٹ پہ موجود مزدوروں نے بتایا کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی میں سوار نیم درجن کے قریب مسلح افراد نے کرش پلانٹ پر آندھادھند فائرنگ کردی، کرش پلانٹ پر موجود ذاتی گارڈ معجزانہ طور پہ بچ گیالیکن انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ذرائع کے مطابق گمان کیا جارہا کہ یہ واقع ذاتی رنجش کے نتیجے میں پیش آیا۔