پنجگور: مسلح افراد کے ہاتهوں ایک شخص اغواء

180

بلوچستان کے علاقے پنجگور سے مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا.

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور سے نامعلوم مسلح افراد جو گاڑی میں سوار تهے ایک شخص کو زبردستی اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق اغواء ہونے والے شخص کا نام سراج احمد ہے جو کہ گجک کا رہائشی ہے اور اپنے دکان میں تها کہ اسے مسلح افراد نے اغواء کرلیا ۔

تاہم سراج کی اغواء کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکے اور نہ ہی مسلح افراد کے متعلق کہ ان کا تعلق کس گروہ سے تها۔