پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سال قبل اغوا ہونے والے شخص کی لاش برآمد

478

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش کراچی سے برآمد

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلات کے مطابق دو سال قبل جائو بلوچستان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شخص کی لاش کراچی کے علاقے موچکو سے آج برآمد ہوئی ہے۔

رفیق ولد روزی سکنہ کوٹو جائوکو ایک آپریشن کے دوران فورسز نے جائو سے حراست میں لے لیا تھا۔ تب سے لیکر آج تک انکے خاندان کو رفیق کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھی۔

جبکہ آج رفیق کی لاش سندھ کے شہر کراچی سے برآمد ہوئی ہے۔

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں بلوچ پاکستانی فورسز کے تحویل میں ہیں یا انہیں مار کر پھینکا گیا ہے۔