پاکستانی آرمی چیف سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

135

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی فضائیہ کے کمانڈر کی آرمی چیف سےجی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی ایئر چیف مارشل اپنے پاکستانی ہم منصب ایئر چیف مارشل سہیل امان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔

یران کو سزا دینے کےلئے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر کوشش کررہے ہیں: امریکہ

 بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی کا یہ دورہ، پاک ایران عسکری و دفاعی قیادت کے درمیان وفود کے تبادلوں کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔

ایران کے اینٹی نارکوٹکس بورڈ کے سربراہ بریگیڈیئر محمد مسعود زاہدیان بھی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جو اپنے پاکستانی ہم منصب مسرت نواز ملک سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ اپنے دورے کے دوران پاکستان میں انسداد جرائم و انسداد منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔