شہید نورالحق نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا – ہمشیرہ نورالحق

720

قوم و وطن کی خاطر جان دیکر میرا بھائی ہمیشہ کیلئے سرخرو ہوگئے – بہن کا اپنے بھائی کے شہادت پر بیان

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے ایک صوتی پیغام کے زریعے بی ایل ایف کے شہید کمانڈر نورالحق المعروف بارگ بلوچ کی ہمشیرہ نے کہا ہیکہ میں اپنے پھول سے بھائی کے شہادت پر پوری بلوچ قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیئے آج ایک خوشی کا دن ہے اور ہمارے بہادر بھائی نے قوم اور وطن کے کام آکر ہمارے سر فخر سے بلند کردیے۔

واضح رہے کہ بی ایل ایف کے کمانڈر نورالحق کل زہری تراسانی میں پاکستانی فورسز کیساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوئے تھے۔

انکے ساتھ بی ایل اے کے کمانڈر ضیاالرحمن المعروف دلجان بلوچ بھی شہید ہوئے تھے۔

بی ایل اے کے ترجمان جئیند بلوچ نے آج کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہید نورالحق عرف بارگ بلوچ 2008 سے بی ایل ایف سے وابسطہ تھے وہ رخشان کے سنئیر ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے خاران اور نوشکی میں ایریا کمانڈر کے طور پر طویل عرصے سے خدمات انجام دیتے رہے اور اس وقت جھالاوان میں مخصوص ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اپنے مقصد پر قربان ہوئے۔

واضح رہے کہ نورالحق کا تعلق خاران سے تھا۔