حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی جانب 95 بیلسٹک میزائل داغے ہیں: عرب اتحاد

411

عرب اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک سعودی عرب کی جانب 95 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

کرنل ترکی المالکی نے سوموار کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے جنگجو یمنی شہریوں کے ایندھن سے بھرے ٹرکوں کو جلا رہے ہیں اور عوامی املا ک کو اپنے حملے میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

انھوں نے کانفرنس ہال میں سکرین پر سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحد پر حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی دکھائی ہیں اور بتایا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران میں اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں حوثی ملیشیا کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور مہلوکین میں چھے حوثی لیڈر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے                                                                                                                    

یمن: سعودی اتحاد کی بمباری: 26 حوثی شدت پسند ہلاک

انھوں نے کہا کہ عرب اتحاد عالمی برادری سے مل کر یمن میں بچوں کی جنگی مقاصد کی غرض سے بھرتی کو رکوانے کے لیے بھی کام کررہا ہے۔وہ حوثیوں کی جنگ میں غیر ملکی بچوں کو بھرتی کرنے کی کوششوں کا حوالہ دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے                                                                                                                    

یمن کی ناکہ بندی میں نرمی کا اعلان

ترجمان کا کہنا تھا کہ اتحاد یمن میں مزید متاثرہ افراد تک انسانی امداد بہم پہنچانا چاہتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ یمن میں تمام زمینی گذرگاہیں اور سمندری بندر گاہیں امدادی سامان کے داخلے کے لیے کھلی ہیں اور کل منگل کو شاہ سلمان مرکز اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان یمن میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک سمجھوتے پر بھی دستخط ہوں گے۔

کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ یمن کی تمام بندر گاہوں سے قانونی حکومت کے کنٹرول والے علاقوں تک انسانی امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔انھوں نے نشان دہی کی ہے کہ یمن میں انسانی امداد کے 18 ہزار سے زیادہ اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔