بی ایم سی میں بے ضابطگیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا – بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

150

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بولان میڈیکل کالج اور دیگر میڈیکل کالجز میں ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر گہرے تشویش اور دکھ کا اظہار کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ اس بے ضابطگی کے خلاف آج پورے دن طلبہ و طالبات سراپا احتجاج رہے اس احتجاج کا بنیادی مقصد ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسے اہم تعلیمی ادارے کی نااہلی اور غیر تسلی بخش طرز عمل کو سامنے لانا تھا انٹری ٹیسٹ میں ان کا طرز عمل بالکل ہی غیر تسلی بخش اور خدشات سے بھرپور تھا۔

جس کی وجہ سے اسٹوڈنٹس بشمول والدین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے. اس کے اقدامات سے صوبہ تعلیمی ابتری کی جانب گامزن ہوگا. جس کی بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ہر فورم پے مخالفت کرے گی. طلبا و طالبات سے تعلیم کا حق چھینا کسی صورت قابل قبول نہیں.

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں نقل کلچر ویسے ہی عام ہے مگر ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسے ذمے دار کی جانب سے نقل کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کرنا طلبہ کے مستقبل کو تاریکی میں دھیکیلنے کے مترداف ہے اعلی حکام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اس طرز عمل پر نوٹس لیں.