بولان میں پہاڑی سے پھسلنے سے ایک شخص جانبحق

167

دی بلوچستان پوسٹ نیوزڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے مشہور تفریحی مقام “پیر غائب” میں پکنک منانے والا ایک نوجوان جانبحق-

تفصیلات کے مطابق پیر غائب کے مقام پہ پکنک مناتے ہوئے ایک نوجوان پہاڑی سے پھسل کر جھیل میں گرنے کے باعث جانبحق ہوگیا-

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال مچھ منتقل کردی گئی ہے-

واضح رہے پیرغائب، بولان کا ایک مشہور تفریحی مقام ہے۔ جہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ پکنک منانے آتےہیں، لیکن سرکاری سطح پر کوئی حفاظتی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔