بولان میں بجلی کے مین لائن کے کھمبوں کو باردوی مواد سے اڑایا: بی ایل اے

315

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے گیشتری کے مقام پر بجلی کے مین لائن کے کھمبوں کو بارودی مواد سے اڑایا۔

آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی بجلی کے کھمبوں کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ ہم عام شہریوں کو تکلیف یا نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ زمینداروں کا نقصان ہو۔ ہماری کاروائیاں بلوچ دشمن ریاست، اس کے کارندوں اور ریاستی کاسہ لیسوں کے خلاف ہیں۔ ہم ریاست کو زیادہ سے زیادہ معاشی نقصان پہنچا کر اسے معاشی دیوالیہ پن کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ جب ریاست معاشی طور پر کمزور ہوگا، بلوچ قومی آزادی کی راہ ہموار ہوگی۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ قابض ریاست پاکستان کے خلاف ہماری کاروائیاں بلوچ قومی آزادی کے حصول تک جاری رہینگی۔