بلوچ طلبا و بچوں کی بازیابی کے لیئے عالمی برادری کردار ادا کریں، خلیل بلوچ

268

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیرمین خلیل بلوچ نے انسانی حقوق کے اداروں اور بین الاقوامی برادری کو درخواست کی ہے کہ بلوچ طلبا اور بچوں کی بازیابی میں وہ اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ کئی بلوچ طلبا و بچوں کو پاکستانی فورسز نے گزشتہ سال پاکستان کے شہر کراچی سے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔

سیاسی پارٹی کے چیرمین نے ایک کھلے خط میں یو این او، یو این ایچ آر سی، سیکٹری جنرل یو این، یو این ہیومن رائٹس، یونیسیف، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیمن رائٹس واچ سمیت دیگر تمام انسانی حقوق کے المبراداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچ طلبا و بچوں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیئے فوری اقدام اٹھائیں۔

خلیل بلوچ نے اپنے خط میں پاکستانی ریاست کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر میڈیا کو آنکھیں بند کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا ماحول پاکستانی آرمی و خفیہ ایجنسیوں کو شہ دیتی ہیں کہ وہ بلا خوف و احتساب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں۔