بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد گرفتاری بعد لاپتہ

196

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں جیونی و پشکانی چیک پوسٹ سےپاکستانی فورسز نے 1 شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت سرفراز تگاپی سکنہ خاران کے نام سے ہوئی ہے، جو فلحال گوادر وارڈ میں رہائش پذیر تھا –

ذرائع کے مطابق سرفراز  ایک اسپورٹس مین ہے اور ایک مقامی والی بال ٹیم کا کپتان بھی ہے-

بلیدہ : فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان گرفتاری بعد لاپتہ

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تربت سے پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے رسول بخش نامی ایک شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم  مقام پر منتقل کر دیا ہے-

مقامی ذرائع کے مطابق رسول بخش بلیدہ بٹ ریک سر کا رہائشی ہے  شعبہ تعلیم سے وابسطہ ہے اور اوتھل ایلمنٹری کالج کے سابق پرنسپل رہےہیں۔