بلوچستان:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3 افراد گرفتاری بعدلاپتہ

107

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان  کے علاقے دشت اور پنجگورسے فورسزنے تین افراد کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں آج بروز جمعہ پاکستانی  فورسز نے ’’تلار چیک پوسٹ ‘‘ سے 2 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے                                                                                                                    

 بلوچستان : فورسز  کے ہاتھوں 4 افراد گرفتاری بعد لاپتہ، دو افراد بازیاب

تفصیلات کے مطابق تلار چیک پوسٹ سے 2 افراد کو  گرفتار کیا گیا ہے جن کی  شناخت مخدوم ولد پنڈوک اور اسلم ولد امیتان کے ناموں سے ہوئی ہے،  دونوں دشت جتانی بازار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔

دوسری جانب پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد  نے پنجگور کے مین بازار سے ایک شخص کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیاہے-

ذرائع کے مطابق پنجگور بازار سے نور جان ولد لیاقت سکنہ بلیدہ کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے-