افغانستان: ’اندرونی حملے‘ میں مقامی فورسز کے 16 اہلکار ہلاک

148

افغانستان میں ’اندرونی حملے‘ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک افغان سیکیورٹی اہلکار نے صوبہ ہلمند میں فائرنگ کرکے اپنے 16 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں قائم ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔

رپورٹ میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

خیال رہے کہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم ہلاک کیے گئے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار لے کر ان کے پاس بحفاظت پہنچ گیا۔

تاہم رپورٹ میں کیے گئے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔