لاہور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

213

لاہور: کلمہ چوک کے قریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ باٹنی کے پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ اپنی گاڑی پر جا رہے تھےکہ کلمہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد نے انہیں روکا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 مقتول کو 4 گولیاں ماری گئیں جن میں 3 گولیاں ٹانگوں اور ایک سینے میں لگی جب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی۔

 شبہ ظاہر جارہا ہےکہ پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کو ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور شواہد کے مطابق ملزم فائرنگ سے قبل مقتول سے باتیں کرتا رہا تھا۔