کوہلو میں مسلح افراد و فورسز مابین جھڑپ

287
File Photo

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مسلح افراد و فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، جس میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے بمبور میں کنویں سے پانی بھرنے والی خواتین اور بچوں کو پاکستانی فورسز نے اغواء کرنے کی کوشش کی جبکہ اس وقت قریبی پہاڑوں سے مسلح افراد نے فورسز کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر شدید حملہ کیا۔

فورسز کی طرف سے بھی جوابی کاروائی کی گئی دونوں اطرف سے شدید جھڑپ ہوئی تاہم ابھی مکمل تفصیلات آنا باقی ہے