مسلم باغ: کرومائیٹ کان بیٹھ جانے سے ایک کانکن جاں بحق

593

بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں کرومائیٹ کان بیٹھ جانے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ دوسرے کو زندہ نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مسلم باغ کے قریب کرومائیٹ کی کان بیٹھ جانے سے دو کانکن پھنس گئے جس کے نتیجے میں ایک کانکن کو ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا جبکہ دوسرے کی لاش نکالی گئی مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں بے شمار قدرتی وسائل کے کان موجود ہیں اور کانکنی بہت سے لوگوں کا زریعہ معاش ہے لیکن اس کے باوجود کانکنی کے لئیے کوئی سہولت اور جدید آلات موجود نہیں ہیں اور سو سال پرانے طریقے استعمال کئیےجاتے ہیں جس کےسبب ہر سال کئی لوگوں کی موت واقع ہوتی ہے۔