حب اور اوتھل سے 4 افراد لاپتہ

230

ٹی بی پی نمائندے کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے فورسز نے ایک شخص دو ماہ قبل اغواہ کیا جس کا ابھی تک کوئی پتا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے زہری گوٹھ کے رہاشی میاں داد ولد پیر بخش کو فورسز نے ان کے گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے جس کی تاحال کوئی خبر نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب ضلع لسبیلہ کے ہی علاقے اوتھل سے خفیہ اداروں نے تین بھائیوں کو اغواء کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق اوتھل میں ایک گھر پر خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر تین بھائیوں کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

ان کی شناخت نورالدین ولد الہی بخش، فیصل ولد الہی بخش اور سخی داد ولد الہی بخش کے نام سے ہوئی ہے جو بنیادی طور پر کولواہ کے رہاشی ہیں لیکن وہاں حالات خراب ہونے کے سبب اوتھل میں رہائش پزیر ہیں۔