اکتیس جنوری کو بلوچستان میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی، بی آر پی

253
Sher Mohammad Bugti

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قومی رہنما اور قائد بی آر پی نواب براہمدغ بگٹی کے ہمشیرہ کی برسی کے دن 31 جنوری کو بلوچستان میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 31 جنوری 2012 کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے کراچی میں قومی رہنما نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ کو ان کی معصوم بچی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کردیا تھا نواب صاحب کی ہمشیرہ کو نشانہ بنانے کا مقصد نواب صاحب پر وار کرنا تھا مگر قابض ریاست اور اس کے خفیہ اداروے اس بات کو بھول گئے ہیں کہ نواب براہمدغ بگٹی نے اپنے دادا شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی سے پرورش پائی ہے موت سے کبھی بلوچوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام کاروباری حلقوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ بلوچ قوم کی بیٹی کی یوم شہادت کے دن 31جنوری کو اپنےکارو بار مراکز بند کر کے بی آر پی کے پر امن اجتجاج کو کامیاب بنائے۔