یمن: سعودی اتحاد کی بمباری: 26 حوثی شدت پسند ہلاک

169

یمن کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کی جانب سے یمنی باغیوں کے زیر اثر ملک کے شمال مغربی کیمپ پر کی گئی فضائی کارروائی میں 26 حوثی باغی ہلاک ہوگئے

ڈان اخبار نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ حوثی باغیوں کے قریب ذرائع کے مطابق فضائی حملے میں کیمپ کے سربراہ عامر الجراب بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جنگی ساز و سامان کا گودام بھی مکمل تباہ ہوگیا۔

مقامی عہدیداروں اور طبی ذرائع نے بتایا کہ یمن کی حکومت نے شدید لڑائی کے بعد حوثی باغیوں سے ریڈ سی کا مضافاتی علاقی خالی کرالیا، جس کے بعد صعدہ اور الجوف کو ملانے والی سپلائی لائن پر حکومتی فورسز کا کنٹرول قائم ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے گذشتہ روز راکٹ کے فائر کیے گئے تھے جس کی زد میں آکر کر 6 سالہ لڑکی اور 5 شہری زخمی ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن کی خانہ جنگی میں گزشتہ دو برس کے دوران 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ نے یمن میں جاری جنگ کو ‘دنیا میں ایک بڑا انسانی بحران’ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ 17 لاکھ افراد میں قحط پھیلنے کا شدید خطرہ موجود ہے۔