کاہان میں ایف سی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل اے

272

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بروز بدھ شام کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے چھپی کچ لڑا بگا کے مقام پر ایف سی چوکی پر خودکار اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ ہمارے یہ حملے بلوچ قومی ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی اور بلوچ قومی واک و اختیار کے حصول تک جاری رہینگی۔