مشکے آپریشن آج ساتویں روز بھی جاری

210
File Photo

اطلاعات کے مطابق مشکے میں آج بھی فوجی آپریشن جاری ہے جس میں کئی لوگ، خواتین و بچوں سمیت لاپتہ کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشکے میں پاکستانی فوج کے جاری آپریشن میں آج بھی کئی لوگ لاپتہ کیئے جاچکے ہیں جن میں سے اب تک صرف ایک خواتین و اسکے بچی کی شناخت ہوچکی ہے۔

لاپتہ کئیے جانے والی عورت کا نام بی بی مدینہ اور اس کی بیٹی نام راجو بتایا جا رہا ہے۔

جبکہ علاقائی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فوج نے بڑی تعداد میں مال مویشیون کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئ ہے، بتایا جا رہا ہے کہ صرف گجلی کے علاقے سے ہی 1000 سے زائد مویشیوں کو فوج اٹھا کے لے گئی ہے۔

یاد رہے کہ  مشکے سمیت گرد و نواح کےدوسرے علاقوں میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 60 سے زائد لاپتہ اور 30 زائد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔