سانگان، فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق، سبی سے لاش برآمد

222

بلوچستان کے علاقے سبی سانگان میں فورسز کے فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ سبی ہی میں ایک دکان سے ایک شخص کی لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے سانگان میں فورسز نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا،جبکہ فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک شخص کی لاش کو اسلحہ سمیت قبضے میں لیا گیا ہے،جسے شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

سبی ہی کے بازار میں ایک اور لاش ملی ہے، سبی پولیس نے رند اسٹریٹ میں واقعہ ایک دکان سے لاش برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جس کی شناخت نیاز محمد کے نام سے ہوئی ہے۔