ہرنا ئی :کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

145

ہرنا ئی کے علاقے میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق.

 تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن عبدالسلام جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقے سوات روانہ کردیاگیا۔