گوادر و تربت میں فورسز نے زبردستی دکانیں بند کرادی

1098

تربت۔ میں پولیس اور ایف سی نے زبردستی دکانیں بند کراکے ہڑتال کرادی ۔

تربت سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق تربت میں پولیس اور ایف سی نے زبردستی دکانداروں کو شٹر ڈاٶن ہڑتال پر مجبور کرتے ہوئے تمام مارکیٹ اور دکانیں بند کرادیں۔

پولیس اور ایف سی نے یہ عمل بی این ایف کے پہیہ جام ھڑتال کے دوران خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں پر حملے کے خلاف کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ریاست بلوچ تنظیموں کے خلاف شٹر ڈاٶن ھڑتال کررہی ہے عموما اس سے قبل سیاسی جماعتیں احتجاج اور ھڑتال کا سہارا لیتی رہی ہیں۔
دوسری جانب گوادر سے دی بلوچستان کے نامہ نگار کے رپورٹ کے مطابق گوادر میں بھی پاکستان آرمی نے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ملکر شٹر ڈاٶن کیا ہے۔

آرمی نے ہڑتال گزشتہ روز پانی فراہم کرنے والے ٹینکر پر حملے کو جواز بنا کر کیا جس میں اسے ڈیتھ اسکواڈ کی مدد بھی حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق ہڑتال کا اعلان کل رات آرمی کی ہدایت پر سول سائٹی کا نام استعمال کرکے ابوبکر دشتی نام شخص نے کیا ہے آج صبح آرمی نے گوادر شہر میں گشت کرکے زبردستی دکانیں بند کرادیں اور ہڑتال نا کرنے والے دکان داروں کو سخت نتائج کی دھمکیاں دیں۔