پاکستانی غیرانسانی اعمال کے خلاف مظاہرے کیئے جائینگے، بی این ایم

175

​بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کراچی سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں کمسن بچوں، طلباء اور انسانی حقوق کے کارکن نواز عطاء کے اغوا کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اٹھائیس اکتوبر کی رات پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے نو کمسن بچوں اور طلبا کو اغوا کرکے لاپتہ کیا ہے، ان میں آٹھ سال سے لیکر سترہ سال کے بچے شامل ہیں، پاکستان میں شیر خوار بچوں سے لیکر بوڑھوں تک کوئی بلوچ محفوظ نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دنیا کے سامنے ان مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے مظاہرے کئے جائیں گے جس کے  پہلے مرحلے میں ہفتہ گیارہ نومبر کو جرمنی کے شہر ہنوفر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئیگا، اس کے بعد جرمنی کے مختلف شہروں میونخ، ڈسلڈوف اور برلن میں پاکستان کی ان غیر انسانی اعمال کے خلاف مظاہرہ کیا جا ئے گا اور ساتھ ہی پاکستان کی مذہبی شدت پسندی کے بارے  میں آگاہی دی جائیگی۔