میں کرکٹ روبوٹ نہیں ہوں، ویراٹ کوہلی

235

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ انھیں بین الاقوامی کرکٹ میں آرام کی ضرورت ہے اور یہ کہ ‘میں روبوٹ نہیں ہوں‘۔

امید کی جا رہی ہے کہ ویراٹ کوہلی کو سری لنکا کے خلاف جمعرات سے کولکتہ میں شروع ہونے والے سیریز کے آخری حصے میں نہیں کھیلایا جائے گا تاکہ وہ اگلے برس جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے لیے تازہ دم ہو جائیں۔

واضح رہے کہ ویراٹ کوہلی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں میں انڈین سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن یہ امید کی جا رہی ہے کہ انھیں تیسرے ٹیسٹ کے علاوہ تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام دیا جائے گا۔

کوہلی بین الاقوامی کرکٹرز میں سب سے فٹ ہیں لیکن وہ نہیں چاہتے کہ خود کو بہت زیادہ تھکا دیں۔’

انھوں نے کہا ‘ہمیں اس بات پر اب خاص طور پر غور کرنا چاہیے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اب 20 سے 25 کھلاڑی کی ایک مضبوط ٹیم بنائی ہے۔’

انھوں نے مزید کہا کہ انسان تھک جاتا ہے اور اپنی پرفارمنس برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔