فنی خرابی : گوارد، تربت و پنجگور کو بجلی کی سپلائی معطل

257

 اوسی میں فنی خرابی کے باعث ایران سے بلوچستان کے تین اضلاع کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ،

ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے آنے والی 132 کے وی جیکی کور مند ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی پیدا ہونے سے بلوچستان کے ضلع گوادر،پنجگور اور تربت کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ، صارفین کہتے ہیں بجلی کی بندش سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہوئے ہیں ،

صارفین نے بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور ہوتے ہی بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔