سی پیک روٹ پے ایف ڈبلیواو پرحملہ،پانچ اہلکار ہلاک

588

سی پیک روٹ پرایف ڈبلیواو کے پانچ اور اہلکار ہلاک

زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہیرونک اور تجابان کے درمیان سی پیک روڈ گزین کور میں ایک پل پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی کے پانچ کارندوں کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ہے

واضح رہے کہ مذکورہ پل سی پیک روٹ کے اہم شاہراہ پر واقع ہے جس پر ایف ڈبلیواو کے اہلکار سخت سیکورٹی میں کام کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی تربت کے علاقے میں 15 ایف ڈبلیو او کے اہکاروں کو قتل کردیا گیا تھا جس کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اف نے قبول کی تھی۔