تمپ: فورسز کی راشن،گاڑی اور ڈرائیورکو مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے

465

تمپ میں فورسز کو راشن سپلائی کرنے والی گاڑی کو راشن اور ڈرائیور سمیت مسلح افراد اپنے ساتھ لئے گئے ۔

تمپ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تمپ کے علاقےکلگ تگران سے فورسز کو راشن سپلائی کرنے والے گاڑی کو اپنے قبضے میں لے کر ڑرائیور اور راشن بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

واضح رہے کہ مکران میں مسلح آزاد پسندوں کی تواتر کے ساتھ فورسز پر حملوں کی وجہ سے متعدد علاقوں میں فورسز محصور ہوکر رہ گئے جس کی وجہ سے وہ عام گاڑیوں کے زریعے اپنے لئے راشن منگواتے ہیں ۔