بی ایل اے نے خضدار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

852

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے خضدار میں ریاستی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے خضدار اسد شہید اسٹیڈیم میں ایف سی کمانڈنٹ پر ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے حملہ کیا جسمیں ایف سی کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ ایف سی سمیت دیگر تمام ریاستی فورسز بلوچ گل زمین پر بلوچ قوم سے حالت جنگ میں ہیں قتل غارت گری ظلم و بربریت انکا شیوہ ہے ایک طرف مظالم کی داستان رقم کرتے ہوئے یہ ریاستی فورسز بلوچوں کی نسل کشی کرتے ہوئے گاؤں کے گاؤں صفہ ہستی سے مٹا رہے ہیں اور دوسری طرف نام نہاد تعلیم و کھیل کے سرگرمیوں سے اپنے گناہوں پر پردہ ڈال کر بلوچوں اور دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ قومی شناخت و آزاد جغرافیہ کےلئے بہائے جانے والے لہو کا نعم البدل ایسے نام نہاد نمائشی اقدامات کو سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم بلوچ سرزمین پر ان تمام نمائشی اور گمراہ کن اقدامات کے خلاف مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں جن کودشمن فورسز اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے استعمال کرتے ہیں لہذا بلوچ عوام کسی بھی دھوکے کا شکار ہونے سے پہلے مزاحمتی جنگ اور بلوچ دشمنی کو مدنظر رکھیں.