کیچ ؛ سامی میں سی پیک روٹ پہ تعینات فورسز پہ حملہ

531
File Photo

کیچ کے علاقے سامی میں فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ .

تربت سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق سامی کے علاقے میں سی پیک روٹ کی حفاظت پہ مامور فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا.

واضح رہے کہ سی پیک منصوبے کی حفاظت کے لیے تعینات فورسز پہ اس سے قبل بلوچ مسلح تنظیموں نے  متعدد حملے کئے ہیں .

تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے