پاکستانی آرمی کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہیں،بی ایل ایف

229

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ منگل کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ اور پروم کے درمیان باکاڑ کے مقام پر پاکستانی فوج کے چار گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ دو گاڑیاں شدید حملے کی زد میں آئیں اور انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔