خضدار میں میڈیابائیکاٹ حوالے سے پمفلٹ تقسیم

362

بلوچستان کے شہرخضدار میں بلوچستان لبریشن فرنٹ(بی ایل ایف) کی جانب سے جاری کردہ پمفلٹ تقسیم

نامہ نگارکے مطابق (بلوچ عوام میڈیا بائیکاٹ کے لیے تیار رہے) کے عنوان سے بی ایل ایف کی جانب سے خضدار کے تمام علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ کیبل آپریٹرز،ٹرانسپورٹرز کو بھی تنبیہ۔،رات گئے خضدار کے علاقوں ارباب کمپلکس،جھالاوان روڈ،سیول کالونی،سلطان آباد، علی ہسپتال، چاندنی چوک، بازگر،زائد آباد چوک،اسد آباد چوک، خیر آباد،قلاتی شہر،بولان کالونی، زراعت کالونی، واپڈا کالونی،جعفر آباد،اخبار سپلائرز مشکے روڈ خضدار،اسکولوں ،مساجدوں سمیت خضدار بھر میں پمفلٹ تقسیم کیا گیا

واضح رہے کہ میڈیا متنازعہ کردار کے حوالے سے  رواں ماہ میں تین مسلح آزادی پسند تنظیموں، بی ایل اے،بی ایل ایف اور یو بی اے کے بیانات آچکے ہیں اور بی ایل اے و بی ایل ایف نے اتفاق کرتے ہوئے اپنے بیانات میں میڈیا بائیکاٹ کے حوالے سے مشترقہ حکمت عملی بنانے کا اعادہ کیاتھا۔

یاد رہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے اپنے ایک بیان میں نیوز ایجنسیوں کو مہلت دیتے ہوئے الٹی میٹم کو24 تاریخ تک بڑھا دیا تھا۔ لیکں میڈیا کی جانب سے ابتک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے۔

بلوچستان میں میڈیا بائیکاٹ کو لے کر اس دفعہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں مشترقہ و سخت موقف کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔