جھاؤ آپریشن پانچویں روزجاری،50 سے زائد لاپتہ،2 جاں بحق

253
File Photo

  جھاؤ، آواران و گرد و نواح میں پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہےجس میں گزستہ دو دنوں میں مزید12 افراد حراست کے بعد لاپتہ اور دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ پانچ روز میں پچاس سے زائد افراد پاکستانی فورسز کی جانب سے لاپتہ کئے گئے ہیں اور دو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ کئی گھروں کولوٹ مار کے بعد نذر آتش کر دیا گیا۔

گزشتہ دو دنوں میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تفصیل کچھ اس طرح بتائی جا رہی ہے

جھاؤ کے علاقے کوہڈو سے بادین ولد سلیمان،سلیم ولد چاکر،پھلین ولد عباس،چاکر ولد عصا،بابل ولد عباس، شاہی ولد کسو، فتح محمد ولد ولی داد لاپتہ ہیں جبکہ جھاؤ کے علاقے درے کوچک سے موسیٰ ولد الحی بخش،الہٰی بخش ولد خیر محمد اور جھاؤ گزی کور سے فورسز نے خان محمد ولد کہور خان،داد محمد ولد نوروز،خیر جان ولد رحمت کو حراست کے بعد لاپتہ کردیاہے۔