بی ایل اے نے ریاستی مخبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

228

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو، تحصیل کاہان کے علاقے چھپی کچ میں پاکستانی فورسز کیلئے کام کرنے اور مخبری کرنے والے دو سہولت کاروں مولوی شمبو کوئیچی مری اور صاحب خان شیرانی مری کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں مولوی شمبو کوئیچی مری ہلاک جبکہ صاحب خان شیرانی مری شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان  نے مزید کہا کہ مولوی شمبو اور صاحب خان نہ صرف ایف سی کے سہولت کار تھے، بلکہ وہ ایف سی کیلئے مخبری بھی کرتے تھے۔ گزشتہ روز بھی یہ دونوں ایف سی اہلکاروں کیلئے راستہ صاف کرنے جا رہے تھے کہ ان کو ہمارے سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ ان مخبروں پر حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ اور ایسے بلوچ دشمن مخبروں کو ہم خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔

ترجمان نے کہاکہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگی۔