بی ایل ایف نے گوادر میں ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

332

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گزشتہ روز گوادر میں سیپیک پر کام کرنے والے ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی ہے۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر ایک بیان میں بی ایل ایف نے کہا کہ انکے جنگجوں نے گوادر میں یہ حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ایک ایف ڈبلیو کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کے غرض سے جمع ہوئے تھے۔

ایف ڈبلیو او جو کہ پاکستان آرمی کا زیلی ادارہ ہے چائنا پاکستان اکنومک کوریڈور یعنی سیپیک کے تعمیر کے غرض سے گوادر اور بلوچستان کے دوسرے علاقوں میں تعینات ہے۔