اسلام آباد میں طلبا پر تشددبلوچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی واضح مثال ہے: براہمداغ بگٹی

494

بلوچستان کی آزادی کیلئے متحرک بلوچ قومی رہنما و قائد بلوچ ریپبلکن پارٹی نواب براہمدغ بگٹی نے اسلام آباد میں بلوچ طلباء پر تشدد کو ریاست پاکستان کی منظم سازش قراردیتے ہوئے سماجی رابطےکی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغامات میں کہا ہے کہا اسلام آباد میں بلوچ طلباء پر طاقت کا استعمال ریاست کی جانب سے بلوچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی ایک واضع مثال ہے

نواب بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست ایک سوچھے سمجھے منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت بلوچ قوم کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش پر عمل پیرا ہے تاکہ بلوچ تعلیم سے دور رکھ کر ان کو ان کے حقوق سے بے خبر و محروم رکھا جاسکے

بلوچ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کی واضع مثال ہمارے سامنے ہے جہاں پاکستانی فوج نے پورے ضلع کوپچھلے بارہ سالوں سے فوجی چھاونی میں تبدیل کیا ہواہے جہاں خواندگی کی شرح پورے پاکستان میں سب سےکم ترین ہے