گوادر میں بم حملہ : متعدد لوگ زخمی

653

گوادر میں بم دھماکہ ۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں کراچی سے تفریح کی غرض سے آنے والے لوگوں پر نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈگرینڈ سے حملہ کیا ۔

حملہ گل مکران بیکری کے قریب ہوا۔

حملے میں متعدد لوگ زخمی ہوئے جنہیں علاج کےلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا

حملے میں سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن میں سے پانچ کا تعلق کراچی سے ہے جن کی شناخت سیفینہ ولد نور محمد سکنہ کراچی، ارقم ولد سوہان سکنہ کراچی، فاروق ولد ابوبکر سکنہ کراچی، محمد جاوید ولد عبدالرزاق سکنہ کراچی، فواد ولد فاروق سکنہ کراچی  سے ہوئی ہے۔

اور دیگر دو افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے جن کی شناخت ممتاز ولد داد محمد سکنہ وڈھ اور اشرف ولد فتح سکنہ تحصیل سوراب ضلع قلات سے ہوئی ہے۔