پسنی کے علاقے وارڈ نمبر 6 اور 2 میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 7 افراد کو اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستانی فورسز نے پسنی کے علاقے وارڈ نمبر 6 اور 2 میں سرچ آپریشن کے دوران 7 افراد کو اغواء کرلیا۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق دوران آپریشن خواتین و بچوں کو بھی زدو کوب کیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران اغواء ہونے والوں کی شناخت ماسٹر قمبر ولد بلوچ خان، اکرم ولد حالی، جان نثار ولد نثار، وقار ولد اسلم اور علی مینگل و تاج مول کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

اغواء ہونے والوں میں وقار ولد اسلم کی عمر 13 سال ہے۔ خیال رہے پسنی میں وارڈ نمبر 6 ماضی میں بھی فورسز کا نشانہ بنا ہے، جہاں متعدد لوگ اغواء ہوئے ہیں، جن میں سے کئی ابھی تک لاپتہ ہیں۔