مند: نامعلوم مسلح افراد کا فورسز کی کیمپ پر حملہ ، ہلاکتوں کا خدشہ

226

مند سورو میں فورسز کی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کا رات گئے دیرحملہ ،

دو طرفہ فائرنگ و دھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

مند سے دی بلوچستان پوسٹ کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے مند سورو کی فورسز کیمپ پر سات کے قریب گولے فائر کئے جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

نامہ نگار کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے فائر کئے گئے گولے فورسز کی کیمپ میں موجود رہائشی کالونی میں بھی جاگرئے جس کے بعد کیمپ سے چیخ و پکار اور رونے کی آوازیں بھی آرہے تھے ۔

دریں اثنا کمیپ پر حملے کے بعد نامسلح افراد کا فورسز کی کیمپ کے آس پاس ڈیوٹی دینے والے علاقائی ڈیتھ اسکواڈ سے بھی جھڑپیں ہوئیں۔ لیکن علاقائی زرائع کے مطابق مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات کے حملے کے بعد آج صبح سے فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔

تاہم ابھی تک فورسز کی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے